پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف ..
تازہ ترین : 1
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی ..

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات نرخوں اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی لیکن وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا جبکہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ عدالت نے اوگرا سمیت وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 19:04:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں