ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹرز میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) عوام کو ہیٹ اسٹروک کے دوران فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے اورنگی ، بلدیہ ، سائٹ اور کیماڑی زون میں قائم ایمرجنسی سینٹرز پر ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ تمام ضروری ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی موجوگی کو یقینی بنایا جائے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے سائٹ زون میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں قائم ایمرجنسی سینٹرز پر ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام سینٹرز پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجود گی اور تمام ضروری ادویات ، جوس ، گلوکوز، او آر ایس، برف اور ٹھنڈے کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرونے کیماڑی زون میں قائم کیئے جانے والے ایمرجنسی ریلیف سینٹرز کا معائینہ کیا میونسپل کمشنر نے ہیٹ اسٹروک سینٹر ز پر ادویات ،گلوکوز اورٹھنڈے پانی کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اسٹینڈ بائی جرنیٹر کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ اسٹرو ک سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں کہا کہ تمام ایمرجنسی سینٹرز کے اطراف صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے ۔