وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر اسد رضا شاہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:56

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر اسد رضا شاہ کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر اسد رضا شاہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نمازِ جنازہ ڈیفنس فیز Iکی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں صوبائی وزرا، اراکین سندھ اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، وزیرا علی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر اعلی سینئر افسران سمیت معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین فیز Iکے قبرستان میں کی گئی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور شخصیات نے ان کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :