خصوصی بچوں کی تعلیمی سکول اوراساتذہ کوشش کررہے ہیں بچوں کی تعلیم کو عالمی معیار کی مطابق لایا جائے،ریحانہ لغاری معاون خصوصی وزیراعلی سندھ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت چلنے والے خصوصی بچوں کی تعلیمی اسکول اوراساتذہ کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کی تعلیم کو عالمی معیار کی مطابق لایا جائے اور اس کی لئے انہوں نے اساتذہ اور عملہ کو ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی ہیں،میں چاہتی ہوں کہ خصوصی بچوں کا ہر سرکاری اسکول مثالی بن جائے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب اساتذہ دل جمی کے ساتھ خصوصی بچوں کی تربیت کریں کیوں کہ یہ فرض سے زیادہ عبادت ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج سماعت سے محروم خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فیملی ایجوکیشنل سروسزفاؤنڈیشن کے ماتحت چلنے والے ڈیف ریچ اسکول کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹوڈائیریکٹر ریچرڈگیری،ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر سارا شیخ نے ریحانہ لغاری کو ادارے اور اسکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

معاون خصوصی کے ہمراہ سیکریٹری محکمہ خصوسی تعلیم ڈاکٹر ذوالفقار شلوانی بھی تھے۔ریحانہ لغاری کو بتایاگیا کہ خصوصی بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں جن میں سلائی،کڑھائی،کمپیوٹر مرمت شامل ہیں جبکہ ایک نیا شعبہ کھانہ بنانے کا بھی متعارف کروایا جاچکا ہے جس میں بچوں کو کھانا بنانا سکھایا جاتا ہے تاکہ یہ ہوٹل مینیجمنٹ میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

اس موقع پر ریحانہ لغاری نے بتایاکہ محکمہ خصوصی تعلیم کے اسکول اس وقت عالمی معیار کے نہیں لیکن ادارے کی کوشش ہے کہ انہیں معاشرے کے ان مثالی اسکولوں کے سامنے لاکھڑا کیا جائے جو اپنے نظام تعلیم کی وجہ سے معروف ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیرسرکاری تنظیمیں اس ضمن میں محکمہ خصوصی تعلیم سے بھر پور تعاون کریں گی اور اس کام میں اپنے پیشہ ورانہ خدمات سے مدد کریں گی۔بعدازاں معاون خصوصی نے محکمہ خصوصی تعلیم اور غیر سرکاری تنظیم ہینڈز کی جانب سے ایجوکیشن کمپلکس میں دماغی فالج کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں مہمان خصوصی بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :