نیب کی جانب سے سندھ کے تمام جامعات کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) نیب کی جانب سے سندھ کے تمام جامعات کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔ اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔. نیب سندھ نے نیشنل اکاؤنٹبلٹی آرڈیننس 1999 سیکشن 33 سی کے تحت سندہ کے مختلف جامعات میں خوردبرد کو مدنظر رکہتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری گورنر سندہ اور حکومت سندھ کو سیکریٹری بورڈز و یونیورسٹیز کو عملدرآمد کروانے کے لئے ہدایت جاری کی ہیں اس ضمن مین نیب سندھ نے نیب کے سیکشن 33 کے قانون کے مطابق سرکاری اداروں کو کرپشن کے خاتمہ کے لئے اور بدعنوانی بدیانتی کے عمل کی روک تھام کے لئے قانون مین ترامیم اور اس کے خاتمہ کے لئے ہدایتیں جاری کرناہے اور مذکورہ ہدایتین نیب کراچی نے ایک تحقیقات جوکے کراچی یونیورسٹی مین کافی وقت سے مالی بی قاعدگیون بدعنوانیون کو روکنے کے لئے کی گئی تہی اس ضمن مین مالیاتی خودبرد جس مین چھٹی کے عیوض رقم کی ادائیگی صرف ان ملازمین کو کرنی ہے جو اپنی سروس سے رٹائر ہورہے ہوں جبکہ انکوائری مین غیر تخمینہ شدہ اخراجات اور بغیر سیپرا رولز کے تحت خریداری کرنا اور کمزور ناقص آڈٹ کے ضابطہ بھی مذکورہ ہدایت نامی میں جاری کی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں یونیورسٹی اتھارٹیز کو اچھی طرح انتظام سنبھالنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کراچی کے اس ہدایت نامہ میں بھرتیوں کے لئے سفارش کے پہلو کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ہدایت نامہ میں بھرتیوںکی بے قاعدگیوں بغیر اشتہار اور بغیر تقابلی مقابلہ کے عمل کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ضروریات کو نظرانداز کرنا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہدایات کی روشنی میں بھرتیوں کے معاملات کو درست کرنا بھی شامل ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں یونیورسٹیز کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہے کے حکومتی قواقعد و ضوابط کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے موجب تمام احکامات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :