نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کیلئے جھوٹ اور منافقت ..
تازہ ترین : 1

نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کیلئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمہ ضروری ہے

خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کااسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب

نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کیلئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمہ کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے سامنے سر جھکانے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اللہ کی عنایات کا شکر ادا کیا جائے کہ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات یعنی انسان بنایا اور ہمیں راہِ راست پر رکھا یعنی مشرف بہ اسلام کیا۔ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کے اظہار اور اٴْس کا شکر بجا لانے کیلئے جس طرح نماز کی ادائیگی ضروری ہے، اسی طرح انسانی معاشرے میں سکون و اطمینان اور انسانوں کے باہمی تعلقات کو خوشگوار رکھنے کیلئے سچ بولنا بھی ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ نے جھوٹ کو سخت ناپسند فرمایا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں فساد پیدا ہوتا ہے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین اس موقع پر طالبات میں گھل مل گئیں۔ طالبات نے انہیں اپنی نصابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 18:49:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں