پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے ،اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت ،اوگرا سے جواب طلب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ٹیکس کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا جبکہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

سیلز ٹیکس میں اضافے کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے بھی منظوری نہیں لی گئی ہے۔ استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی روکی جائے ۔

متعلقہ عنوان :