طاہر القادری کے صاحبزادوںکی نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر نیب کے وکیل کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:46

طاہر القادری کے صاحبزادوںکی نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر نیب کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہورہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کے صاحبزادوںکی نیب انکوائری کے خلاف درخواست پر نیب کے وکیل کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادوںحسن محی الدین اور حسین محی الدین کے وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ نیب نے نوٹسز کا اجراء کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کردی تھی ۔

تاہم اب نیب نے ازخود ہی انکوائری روک دی ہے اس لئے وہ نیب کے خلاف درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ سماعت کے دوران فاضل عدالت کے استفسار پر نیب کے وکیل سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 10روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :