کراچی میں مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی
تازہ ترین : 1
کراچی میں مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی

کراچی میں مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر۔2017ء)کراچی کے میٹروپول سگنل پرمسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان ٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کولوٹ رہے تھے، دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد ملزمان جوابی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے۔ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے،میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 18:14:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں