احمد یار، قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ،تین لاکھ جرمانے کی سزا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا تفصیل کے مطابق تھانہ احمدیار کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصل سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عارفوالا ملک محمد آصف نے ملزم غلام علی کو سزئے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ملزم غلام علی نے پسند کی شادی کرنے پر بھانجی آمنہ بی بی دختر محمداعظم کو اپنے گھر بیلی دلاورمیں لے جاکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھاجس کا مقدمہ نمبر 147/15تھانہ احمدیار میں درج ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :