احمد یار، بیوی نے مسلح ساتھیوںسے ملکر سسرال آئے خاوند کو زہردے کرموت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

․ احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) بیوی نے مسلح ساتھیوںسے ملکر سسرال آئے خاوند کو زہردے کرموت کے گھاٹ اتاردیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوںماڑی ہزارہ میں محمد جلال ناراض ہوکر میکے گئی بیوی نسرین دخترسبحان کو منانے کیلئے گیا کہ دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر محمدسرو ر ،محمد منور محمد انور اور سیف اللہ نے محمد جلال کو پکڑلیا اور نسرین بی بی نے زبردستی زہر پلادیا جس سے محمد جلال کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طور پر طبی امدادکیلئے آرایچ سی ہسپتال قبولہ لایا جارہا تھا کہ راستے ہی میں زندگی کی بازی ہارگیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادی مقدمہ درج مقتول کی بہن زیتون بی بی دختر اللہ دتہ رتھ سکنہ63/EB نے بتایا کہ میرے بھائی محمدجلال کو بھاوج نسرین نے ساتھیوں سے ملکر زہردے کر قتل کردیا اور خودکشی کاڈرامہ رچادیا

متعلقہ عنوان :