اوکاڑہ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) اوکاڑہ دیپالپور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ، علا قہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور کے محلہ سخی سیدن سائیں کا رہائشی غریب محنت کش اللہ دتہ اپنی بکریوں کے باڑہ میں سویا ہوا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکو آگئے اور لاکھوں مالیت کی درجنوں بکریوں کو اسلحہ کے زور پر لے جانے کی کوشش کی جس پر اللہ دتہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جابحق ہو گیا جبکہ ڈاکو اسلحہ لہراتے اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا اور ڈی ایس پی دیپالپور مرزا عبدالقدوس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تر تیب دے دیا ہے ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :