فیصل آباد،پانی لینے کیلئے جانیوالے دو موٹر سائیکل سوار بھائیوں کو کرین نے کچل دیا،ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پانی لینے کیلئے جانیوالے دو موٹر سائیکل سوار بھائیوں کو کرین نے کچل دیا‘ایک بھائی جاں بحق‘دوسرا زخمی ‘تفصیلات کے مطابق چک نمبر 46گ ب کے رہائشی دو بھائی پانی کیلئے جارہے تھے اور جب وہ بس سٹا پ کے قریب پہنچے تو کرین کے نیچے آنے کے نتیجہ میں اٹھارہ سالہ محمد ادریس ولدشفیق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیس سالہ عمیر ولد شفیق زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ‘کرین گوجرہ جارہی تھی اور حادثہ چک نمبر 46گ ب بس سٹاپ پر پیش آیا ‘پولیس نے موقع پر پہنچ کرکرین کوقبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :