چکوال،صوبے بھر میں جلسے، دھرنے ، ریلیوں اور احتجاجی جلوسوں کے انعقاد پر دفعہ144 کے تحت پابندی عائد ،نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے صوبے بھر کی حدود میں امن وعامہ کو برقرار رکھنے کیلئے جلسے، جلوسوں ، دھرنوں، ریلیوں اور احتجاجی جلوسوں کے انعقاد پر دفعہ144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر جلسے جلوسوں ، دھرنوں، ریلیوں اور احتجاجی جلوس دہشتگردی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں جس سے ناصرف امن عامہ میں خلل واقع ہو سکتا ہے بلکہ انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جلسے جلوسوں، دھرنوں، ریلیوں اور احتجاجی جلسے کرنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ144نافذ کر دی ہے۔ حکم نامہ میں واضع کیا گیا ہے کہ صرف چاردیواری کے اندر جہاں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے اجتماعات منعقد کیے جا سکتے ہیں اس حکم کیخلاف ورزی کے مرتکب کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ حکم نامہ تاحکم ثانی دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔