بعض غیر ملکی خاندان کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈز اور سرکاری ملکی کا غذات بنوا رہے ہیں،میاں ضیاء الرحمان

ْہمارے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ، فوری کارروائی کی جائے ، جمرود کے رہائشی کی پریس کانفرنس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)میاگانو کلی قدم شاہ کس سے تعلق رکھنے والے میاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ بعض غیر ملکی ان کے خاندان کے نام سے خود کو پاکستانی ثابت کرنے کے لئے جعلی شناختی کارڈز اور دیگر سرکاری ملکی کا غذات بنوا رہے ہیں جس کے ساتھ ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

جمرود:جمرود پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میاگانو کلی قدم شاہ کس سے تعلق رکھنے والے میاں ضیاء الرحمان،میاں ساجداورممتاز علی شاہ نے کہا کہ ان کی اندراج 1939کے مواجب ریکارڈمیں اللہ داد مستل خیل کھٹیا خیل کے نام سے موجود ہے جبکہ 1980کے بعدآنے والے کچھ غیر مقامی اور غیر پاکستانی افراد خود کو ان کے خاندان کے آفراد ظاہر کرتے ہیں جس کے ساتھ ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں اور ان کے خاندان کے مواجب ریکارڈ میںبھی ایسے نام نہاد افراد کا کوئی تذکرہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان غیرمقامی اور غیر ملکی آفراد نے ان کے خاندان کا نام استعمال کر کے جعلی قومی شناختی کارڈزاور ڈومیسائل بنائے ہیں اور اب بھی بنا رہے ہیں ہم نے مقامی انتظامیہ کو اپنے تمام جملہ خاندان کے نام اور پتے دے دئیے ہیں اس لئے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اگر ایسے لوگوں کی وجہ سے کوئی مشکل یا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ان کے خاندان کو بری ذمہ قرار دیا جائے اور ہم تمام جملہ خاندان ان غیر مقامی اور غیر ملکی لوگوں سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں۔