اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈبل ہیلمٹ کے خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کاروائی شروع

پہلے دن بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے 1500سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈبل ہیلمٹ کے خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کاروائی شروع، پہلے دن بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے 1500سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری ،کاروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا،اس سلسلے میںپہلے دن بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والے 1500سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور چالان ٹکٹ کئے گئے ،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈزاسلام آباد کی اہم شاہرائوں پر تعینات کئے گئے ہیں اور ڈبل ہیلمٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ماہ کی آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو خصوصاً موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کو روڈ سیفٹی بالخصوص ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ، یہ خصوصی آگاہی مہم ایک ماہ قبل اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر شروع کی گئی تھی جس میں کشمیر ہائی وے،ایکسپریس ہائی وے،فیصل ایونیو،مری روڈ،نائنتھ ایونیو شامل ہیں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا مقصد شہریوں کے جان ومال کو تحفظ دینا ہے نہ کہ چالان کرنا ہے، لہذا موٹر سائیکل پرسواردونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جو اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں ان پر قابو پایا سکے۔

متعلقہ عنوان :