قائم مقام سپیکر کا وفاقی وزیر برائے مواصلات اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے ہمراہ ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کا دورہ

قائم مقام سپیکر کی این ایچ اے کو منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے موجودہ حکومت کا ہزارہ کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہونگی بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس سے مسفید ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میںروز گا ر کے نئے مواقع پیدا ہو نگے اور تر قی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

انہو ں نے ان خیالات کا اظہا ر جمعرات کے روز ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کے اپنے دور ے کے دوران برہان انٹرچینج پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طر ف سے ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے پر جاری کام پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سر دار محمد یوسف اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں قائم مقام سپیکر اور وفاقی وزرا کو بتایا گیا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کو بروقت مکمل کرنے کے لیے 3سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ بریفنگ کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کا فیز 1جو برہان انٹر چینج سے حویلیاں تک محیط ہے اس کی لمبائی 59کلو میٹر ہے اور یہ 6لائنوں پر مشتمل ہے اور یہ منصوبہ 32ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا ۔

اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر وارہی ہے اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تر جیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہاہے اور مواصلات کے نظام کو جدید طرز پر استوار کیا جا رہا ہے۔ قائم مقام سپیکر اور وفاقی وزرا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارکردگی کو سر اہا۔ بعدازاں انہوں نے ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور کام کا جا ئزہ لیا۔اور منصوبے پر ہونے والے کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :