پی سی بی نے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو نومبر دسمبر میں ون ڈے ‘ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی ..
تازہ ترین : 1

پی سی بی نے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو نومبر دسمبر میں ون ڈے ‘ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی تجویز بھجوا دی

دونوں بورڈز کے حکام میں آئندہ ہفتے ملاقات میں معاملات طے پانے کا امکان ہے ‘ ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے ، دونوں بورڈز کے حکام میں آئندہ ہفتے ملاقات میں معاملات طے پانے کا امکان ہے ۔بتایا گیاہے کہ جنوبی افریقہ کی اولین گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ ملتوی ہونے پر پروٹیز ٹیم نومبر دسمبر میں فارغ ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو تجویز بھجوا دی ہے ۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مجوزہ سیریز کے حوالے سے معاملات آئندہ ہفتے طے پانے کا امکان ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 18:11:30

اپنی رائے کا اظہار کریں