طلباء و اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی سمن آباد‘لاہورکے طلباء و اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ شیرشاہ کالونی‘لاہورکے طلبااور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے یونیک جونیئر اینڈ ہائی سکول‘ غالب مارکیٹ‘ گلبرگIII‘ لاہور‘سلک سکول آف ٹومورو ماڈل کیمپس‘ عامر ٹائون‘لاہور‘ریلوے زبیدہ انڈسٹریل سکول‘ لوکو شیڈ کالونی‘لاہور‘مصطفائی ماڈل سکول‘ مین جہانگیر پارک‘ شیرشاہ روڈ شاد باغ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شاد باغ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد422تھی۔

متعلقہ عنوان :