پاکپتن، بیوی نے خاوند کو زہر دے کر قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) بیوی نے خاوند کو زہر دے کر قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔تفصیلات کے مطابق چک 63-EBزتیون بی بی کے بھائی مقتول محمد جلال نے آٹھارہ سال قبل چک ماڑی ہزارہ کی نسرین بی بی شادی کی جو 1-8-2017خاوند سے جھگڑ کر میکے چلی گئی جب محمد جلال اس منانے گیا تو اس جھگڑ پڑی۔

(جاری ہے)

پانچ ملزموں محمد سرور وغیرہ نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیوی نسرین بی بی اسکے منہ میں زہر انڈیل دیا جس اس کر حالت خراب ہو گئی تو اس قبولہ ہسپتال لے جانے لگے تو راستے وہ دم توڑ گیا تو فرضی ڈاکٹ بنا اس کی موت کو خودکشی بنانے کی کوشش کی۔پولیس نے عدالت کے حکم پرچھ ملزموں محمد سرور،نسرین بی بی وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :