حکومت نے کرومائیٹ پر جو نئے ٹیکس عائد کئے ہیں وہ ہمیں قبول نہیں ،ٹیکس واپس نہ لئے گئے تو ہڑتال پرمجبور ہو جائینگے،کرومائیٹ تاجران اور مائنز اونرزحاجی عبدالجبارکی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)کرومائیٹ تاجران اور مائنز اونرزحاجی عبدالجبار ،حاجی عبدالحکیم سرگڑھ اور حاجی عبدالرزاق نے کہاہے حکومت نے کرومائیٹ پر جو نئے ٹیکس عائد کئے ہیں وہ ہمیں قابل قبول نہیں اگر ٹیکس واپس نہ لئے گئے تو ہم ہرتال کرنے پرمجبور ہو جائینگے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چند روز قبل معدنیات کے محکمہ ڈی ایم ڈی نے ہزاروں ٹیکس کی مد میں بلوچستان کے پاٹا علاقوں پر جوکہ ڈی ایم ڈی کو کوئی اختیار نہیں لیکن اس کے باوجو مذکورہ علاقوں پر ٹیکس لاگو کردیئے گئے جو کہ ہمارے مائنز کو کو بند کرنے کی ساز ش کررہے ہیں یہ غیر اقدام غیر قانون اور غیر اخلاقی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستا ن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس غیر مناسب رویے کا نوٹس لیکر تمام ٹیکس جو ان علاقوں پر لاگو کیا ہے ان کاخاتمہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بروز منگل کو مسلم باغ کے مقام پر قومی شاہراہ این ایچ اے کو بند کردینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔