وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں اسپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا،100فیڈربسوں کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ملتان کے شہریوں کو مبارکباد ،افتتاحی تقریب میں وفاقی وصوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اورلیگی کارکنوں کی کثیرتعداد میں شرکت،کارکنوں کے لو یو شہبازشریف کے نعرے، لاہورکے بعد پورے پاکستان میں ملتان کو فیڈربس کا تحفہ ملا، عوام صرف 25 روپے میں ملتان میٹرو بس سے باوقار طریقے سے سفر کرسکیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاافتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں میٹرو بس تک مسافروں کی رسائی کے لئے چلائی جانے والی اسپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ 100فیڈربسوں کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ملتان کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔اسپیڈو بس سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے بعد پورے پاکستان میں ملتان کو فیڈربس کا تحفہ ملا، عوام صرف 25 روپے میں ملتان میٹرو بس سے باوقار طریقے سے سفر کرسکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر فوڈ اینڈسکیورٹی حاجی سکندرحیات بوسن،وفاقی وزیر پانی جاوید علی شاہ،صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، نغمہ مشتاق لانگ،مئیرملتان چوہدری نویدالحق آرائیں ،ایم این اے عبدالغفارڈوگر،شیخ طارق رشید،سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید آرائیں اراکین اسمبلی،لیگی رہنمائوں وکارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی،تقریب میں لیگی کارکنوں نے لو یو نوازشریف، لویوشہبازشریف کے نعرے لگائے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کارکنوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا،دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملتان میں فیڈربسوں کاافتتاح کردیا ،ملتان میں 100 فیڈر بسیں 11 روٹس پر چلائی جائیں گی جن پر 256 اسٹاپ قائم کئے گئے ہیں ان اسٹاپ پر ہر دس منٹ بعد فیڈر بس پہنچے گی، جس پر میٹرو کارڈ رکھنے والے افراد سفر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

200 روپے مالیت کے کارڈ میں 70 روپے کا لوڈ ہوگا جس کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں۔میٹرو بس پر سفر کرنے کے بعد فیڈر بس پر سفر ایک اسٹاپ تک فری، دوسری مرتبہ فیڈر بس پر سفر 5 روپے میں ہو گا اور اگر فیڈر بس پر سفر کا آغاز کیا جائے گا تو 15 روپے کٹیں گے اور اس کے بعد میٹرو بس پر کرایہ 5 روپے ہو گا جبکہ دوسری مرتبہ فیڈر بس پر سفر کا کرایہ بھی 5 روپے ہو گا۔