رانا ثناء اللہ کوقادیانیوں سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا ، مسلم لیگ ق نے صوبائی وزیر قانون کے خلاف قراداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:40
(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ کے اس ناقابل معافی بیان سے نہ صرف عرش معلی تک ہل گیا ہو گا بلکہ آقائے دو جہاں سرور کونین جناب سیدنا محمد کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل بھی گنبد خضریٰ میں دکھا ہو گا، ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ عین ایمان ہے جس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں، ہماری عزت حضور اکرم ﷺ کی وجہ سے ہے جو رسول اللہ ﷺ کی صدق دل سے عزت کرتا ہے وہی ہمارا ہے، ختم نبوتﷺ کے دفاع کیلئے ہی جنگ یمامہ میں 1200 صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے قربانی دی، 1974ء میں قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم قرار دیا گیا، 1984ء میں صدارتی آرڈیننس کے تحت قادیانیوں کو شعائر اسلام کے استعمال نہ کرنے کا پابند بنایا گیا جبکہ رانا ثناء اللہ نے اپنی گفتگو میں آئین پاکستان سے بغاوت کا ناقابل معافی جرم سرزد کرتے ہوئے ان کو مسلمان ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
بدیں وجوہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت رانا ثناء اللہ سے فی الفور وضاحت طلب کرے کہ وہ کس طرح ختم نبوتﷺ سے انحراف کرنے والوں کو مسلمان قرار دے رہے ہیں اور ان کے اس بیان کے پیچھے کیا مذموم مقاصد کارفرما ہیں؟ قرارداد مونس الٰہی، عامر سلطان چیمہ، احمد شاہ کھگہ، ڈاکٹر محمد افضل، وقاص حسن موکل، سردار آصف نکئی، باسمہ چودھری اور خدیجہ عمر کی جانب سے پیش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.