کراچی ، لانڈھی کورنگی میں ٹریفک پولیس کی کارروائیاں ،1395چالان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) لانڈھی کورنگی میں ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں ، 1395چالان ، جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیشِ نظر کمیونٹی پولسنگ کی اعلی مثال ، ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے نابینا و ضیعف العمر افراد کو خود سڑک کراس کراتے اور پانی پلاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے اپنے سب ڈویژن کے تینوں سیکشن افسران SO لانڈھی غیاث خان، SOعوامی کالونی اشرف مغل، اور SOابراہیم حیدری ملک سفتر و ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لانڈھی کورنگی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں ، اوور اسپیڈ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، مسافر وں کو چھت پر لوڈ کرنے والی منی بسوں اور کوچز ، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں، رانگ سائیڈ چلنے والی گاڑیوں، لیڈیز کمپارٹمنٹ میں مردوں کو بھرنے والی منی بسوں اور کوچز کے خلاف بھر پور کاروایں نے کراچی کے دیگر ٹریفک سیکشن و ڈیژن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

اور سب ڈویژن سطح پر کراچی کی سب سے بڑی مہم ثابت ہوئی۔ ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ لانڈھی نمبر 5، کورنگی نمبر 5 مین چوک، ناصر جمپ کورنگی اور کورنگی ڈبل روڈ نذد ڈی سی آفس و دیگر مقامات پر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے سینکڑوں چالان کیے۔ کاروایں کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر کی نگرانی میں گزشتہ گیارہ دنوں کے دوران ہیلمٹ کے 702چالان، ایکسٹرا سیٹ رکشہ کے 390چالان، ون وے پر چلنے والی 273گاڑیوں کے چالان اور چھتوں پر مسافروں کو لوڈ کرنے والی 30گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔

دوسری جانب شدید گرمی ہیٹ اسٹروک کے پیشِ نظر شاہراہوں پر چالان کے دوران شدید گرمی کے سبب مسافروں اور گاڑی سواروں کو ٹھنڈا پانی پلایا گیا۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے شاہراہوں پر کاروایں کت دوران نابینا اور ضعیف العمر افراد کو خود سڑک کراس کرائی اور ٹھنڈا پانی بھی از خود پلایا۔ ڈی ایس پی ملک اختر نے کمیونٹی پولسنگ کی اعلی مثال بھی قائم کی۔ عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس لانڈھی سب ڈویژن کی کمیونٹی پولسنگ کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :