پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر چاکر کو گرفتار کیا ، جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ ملزم غیر قانونی ہتھیاروں کی خریدو فروخت میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ اور سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان محمد حمید بھٹی ، مقصود حسین خان ، کاشف بابر ، محمد عادل ، علی اکبر اور عبدالواحد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی میںملوث ہیں ۔ سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نذر عباس کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :