کراچی ،آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) میٹروپول کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی کرکے فرار ہونے کے دوران نامعلوم ملزمان کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی جنوبی کو ہدایات جاری کیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کے تحت تفتیش کے جملہ امور کو مؤثر اور مربوط بناکر وقوعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دیا جائے ۔