لاڑکانہ، پانچ سال قبل قتل ہونے والے تین مقتولین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ میں قمبر تحصیل کے گاؤں شیر محمد بلیدی کے مکینوں نے پانچ سال قبل قتل ہونے والے تین مقتولین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیارل بلیدی اور دیگر نے بتایا کہ پانچ سال قبل برادری کے بااثر افراد نے فائرنگ کرکے محمد عاقل، اربیلو اور جام بلیدی کو قتل کیا جس واقعے میں چار افراد پیارل، دلبر سمیت چار افراد زخمی ہوئے، واقعے کا مقدمہ حد کے ڈرگھ تھانہ پر درج کیا گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی جو اس وقت مقدمے دستبردار ہونے کے لیے جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :