ایس پی وی آئی پی کو پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے روٹ پر موجود نہ ہونے اور غلط بیانی پر ..
تازہ ترین : 1

ایس پی وی آئی پی کو پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے روٹ پر موجود نہ ہونے اور غلط بیانی پر او ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)ایس پی وی آئی پی بلال قیوم کو پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے روٹ پر موجود نہ ہونے اور غلط بیانی پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی آئی پی بلال قیوم نے پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے سٹاف کو روٹ پر موجود ہونے کا بتایا تاہم جب ان کی لوکیشن چیک کی گئی تو وہ اپنے گھر پر موجود تھے ۔اس حوالے سے اعلیٰ شخصیت کو آگاہ کیا گیا جس پر انہیں فوری او ایس ڈی بنا کر سی پی آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دئیے گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 17:31:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں