کراچی، عدالت نے کالعدم داعش کے اہم ملزم خلیل الرحمن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم داعش کے اہم ملزم خلیل الرحمن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفتیش افسر کا داعش دہشت گردوں کا سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کی بھرتیوں پر کام کرنے کا انکشاف۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایف آئی اے نے داعش نیٹ ورک کے اہم ملزم خلیل الرحمان کو عالت میں پیش کیا، جوڈیشل میجسٹریٹ سائوتھ نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تفتیش افسر نے داعش دہشت گردوں کا سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کی بھرتیوں پر کام کرنے کا انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق مبینہ دہشت گرد خلیل الرحمان کو کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم ٹرین سے کراچی پہنچا، ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ،ملزم سے داعش کے جھنڈے، انتہاپسندی کا لٹریچر اور اسلحہ برآمدہواتھا،ملزم، افضل خان کے نام سے سوشل میڈیا پر داعش کو فروغ دے رہا تھا، ملزم کی نشاندھی پر مذکورہ آئی ڈیز کا ڈیٹا فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجوا دیا گیا ہے، ملزم نے فیس بک کے کئی اکانٹس کی نشاندہی کر دی ہے، تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ داعش کے نیٹ ورک کے سرغنہ کا سراغ لگا رہے ہیں، داعش کے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، عدالت نے ملزم کو جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :