کراچی، تین افرادکو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں گرفتار پولیس افسران کی ضمانت منظور

25اکتوبر تک مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے،عدالت کی پولیس کو ہدایت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تین افرادکو حبس بے جا میں رکھنے پرڈی ایس پی تصدیق وارث، ایس ایچ او چوہدری ارشاد جٹ اور اے ایس آئی یونس جٹ کی ضمانت منظور کرلی عدالت نے ملزمان کی فی کس 30ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تھانہ نبی بخش پولیس نے ڈی ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایچ او سمیت تین افسران ملزمان عدالت میں پیش کیاملزمان کو تاجر سمیت تین شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں پیش کیا گیا۔

،عدالت نے ڈی ایس پی تصدیق وارث ایس ایچ او چوہدری ارشاد جٹ اور ایس آئی یونس جٹ کی ضمانت منظور کرلی عدالت نے ملزمان کی فی کس 30ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 25اکتوبر تک مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے ۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز اے وی سی سی میں چھاپہ مار کر شہریوں کو بازیاب کرایا تھامغویوں میں جمیل، خلیل، فیضان شامل ہیں فاضل جج نے ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :