سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن ..
تازہ ترین : 1

سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ جمعرات کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سولہ دسمبر 2015 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد اسکولز کو خطرات ہیں۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔سندھ بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی تجاویز کی روشنی میں کیا اقدامات ہوئے عدالت نے 15 نومبر کو چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 17:31:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں