کراچی میں فائرنگ،ٹریفک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ
تازہ ترین : 1

کراچی میں فائرنگ،ٹریفک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)کراچی کے میٹروپول سگنل پرمسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان نیٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کولوٹ رہے تھے، دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد ملزمان جوابی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے۔ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے،میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکووں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 17:31:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں