پاک بحریہ کے نو منتخب سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد ؒ پر حاضری

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی ،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاک بحریہ کے نو منتخب سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جمعرات کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ قائد پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

مزارِ قائد آمد پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی ء پاکستان کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرا ت تحریر کرتے ہوئے نیول چیف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضر ی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ قائد کے سنہر ی اصول ہمارے لیے مشعل ِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے میں ہمیشہ قوم کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور پاک بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :