عالمی مالیاتی فنڈ نے اقتصادی اصلاحات میں پیش رفت کی وجہ سے 2017میں چین کی پیداوار شرح نمو میں اضافے کی پیشنگوئی کی ہے ،امریکی ماہرین

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا چین کی اقتصادی شرح نمو کی پیشنگوئی 6.8فیصد تک بڑھانے کا اقدام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ چین کی حالیہ ترقی مالیاتی خطرات کی شاخ تراشی کر رہی ہے اور اقتصادی اصلاحات کو وسعت دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی ماہرین نے بتائی ہے ۔ منگل کو جاری کی جانے والی اپنی حالیہ عالمی صورتحال کے بارے میں آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین کی اقتصادی شرح پیداوار امسال 6.8فیصد تک بڑھے گی اور آئندہ سال 6.5فیصد ہوگی ۔یہ دونوں شرحیں جولائی میں اس کی سابقہ پیشن گوئیوں سے 0.1فیصد پوائنٹ زیادہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :