جاپان چین کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرے گا ، سابق وزیراعظم جاپان کا انٹرویو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:30

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) جاپان کے سابق وزیراعظم یو کایوخاتویاما نے کہا کہ ’’جاپان چین کیساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کرے گا‘‘۔70سالہ سابق وزیراعظم نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہو اکو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین اس حقیقت کو پوری طرح تسلیم کرے گا کہ چین کی بتدریج ترقی جاپان کیلئے فائدہ مند ہے ۔

(جاری ہے)

خاتو یاما نے اعتراف کیا کہ چین جاپان تعلقات میں اب بھی کچھ مسئلے درپیش ہیں ان مسائل کی جڑیں اس حقیقت میں ہیں ’’جاپانی حکومت نام نہاد چینی خطرے کو ہوا دے رہی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان سیاسی تعلقات اس وقت معمول کے مطابق نہیں ہیں کیونکہ جاپان چین کی طرف سے خطرے کو ہوا دے رہا ہے ،مجھے امید ہے جاپان اس امر کو محسوس کرے گا کہ ایسا کرنا غلطی ہے اور چین کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :