مستقبل کی زندگی کے موضوع پر چین میں کمپیوٹنگ کانفرنس 2017کا انعقاد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:30

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) توقع ہے کہ مشرقی چین کے شہر ہانگ جو میں منعقدہ ایک کمپیوٹنگ کانفرنس میں قریباً5لاکھ افراد شرکت کریں گے جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ مستقبل میں زندگی کس طرح ہوگی ،اس کمپیوٹنگ کانفرنس 2017کی میزبانی علی بابا گروپ کررہا ہے جو کہ چین کا ای کامرس کا سب سے بڑا گروپ ہے ۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں چہرے کی پہنچان ، بگ ڈیٹا، آٹیفیشل انٹیلی جنس اور اس کے علاوہ دیگر طریقے استعمال کرتے ہوئے سروسز کی نمائش کی جائے گی اس کے علاوہ عوام کو مختلف نمائشوں میں ٹیکنالوجی کی عالمی استعمال کا تجربہ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :