چین نے فوجی ، شہری ادغام کو مزید باقاعدہ بنا دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چین نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جو مربوط فوی وشہری ترقی کے نام پر سرگرمیوں کو مزید باقاعدہ بنائے گا،مربوط فوجی واسائنسی ترقی کے مرکزی کمیشن کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹس کے مطابق سماجی تنظمیں جو اس سیکٹر میں خود کو قائم کرنا چاہتی ہیں،اپنے ناموں میں ’’مربوط فوجی وشہری ترقی‘‘ کوشامل نہیں کرسکتے ،یہ تنظمیں منظوری کے بغیر اپنے ناموںمیں ’’وزارت ‘‘’’بیورو ‘‘’’کمیٹی‘‘یا ’’انسیٹویٹ‘‘جیسے الفاظ استعمال نہیں کرسکتیں،کیونکہ اس آمر کا احتمال ہے،کہ دوسرے اس تاثر سے گمراہ ہوسکتے ہیں،یہ ریاست یا فوجی یونٹو اور سرکاری ملکیت ایجنسیوں یا کمپنیوں کے محکمے ہیں نوٹس میں کہا ہے کہ یہ الفاظ کسی بھی لحاظ سے مربوط فوجی وشہری ترقی سے متعلق ویب سائٹوں یا سماجی میڈیا کے اکائونٹس کے ناموں میں استعمال نہیں کئے جا سکتے ’’چین ‘‘،’’قومی‘‘،’’ریاست‘‘، ’’قومی دفاع‘‘اور ’’عوامی سپاہ آزادی‘‘جیسے دوسرے الفاظ بھی منظوری کے بغیر ان ویب سائٹوں یا سوشل میڈیا کے اکائونٹس میں استعمال نہیں کئے جا سکتے ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کا کوئی محکمہ یا فرد سپلائی ڈیمانڈ رابطے ،پالیسی اور منیجمنٹ ،صلاح مشورے یا سائنسی اور فنی انکیوبیشن ،تخمینے ، سرمایہ کاری اور فنانسنگ سے متعلق کام کرنے کیلئے کوئی ذیلی ایجنسی ڈیزائن نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :