چین ،نئی نسل لانگ مارچ کیریئر راکٹ 2030تک مدار میں بھیجا جائیگا،

نئے راکٹ مائع اور ٹھوس ایندھن دونوں استعمال کی صلاحیت رکھتے ہیں، چینی میڈیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چین نئی نسل کے لانگ مارچ کیریئر راکٹ 2030تک لانچ کر دے گا، 12اقسام کے نئی نسل کا لانگ مارچ کیریئر راکٹ تیار کئے جائیں گے، نئے راکٹ مائع اور ٹھوس ایندھن دونوں استعمال کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چین کے ایک راکٹ ڈیزائنر لانگ گیٹ نے ورلڈ سپیس ٹیکنالوجی کی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نئی نسل کا لانگ مارچ کیریئر راکٹ 2030تک لانچ کرے گا۔

چین 12اقسام کے نئی نسل کا لانگ مارچ کیریئر راکٹ تیار کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل یہ راکٹ مائع اور ٹھوس ایندھن دونوں استعمال کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لانگ مارچ سیریز کی موجودہ نسل بنیادی طور پر کیریئر راکٹ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سائز پر مشتمل ہے اور نئی نسل کو تمام اقسام کا احاطہ کرے گا۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے راکٹوں کی موجودہ سیریز 4نسلوں اور 17اقسام پر مشتمل ہے۔ لانگ نے وضاحت کی کہ لانگ مارچ راکٹ کی جدید ٹیکنالوجی سے لانچ کی شرح اور کیر یئر کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ چین 252راکٹ اور 344خلائی جہاز خلا میں روانہ کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :