شمالی عراق مرکزی حکومت سے مذاکرات پر آمادہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:30

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) عراقی کرد علاقائی انتظامیہ نے اعلان کیاہے کہ وہ بغداد کی مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراقی انتظامیہ کی کابینہ کا اجلاس کرد لیڈر مسعود بارزانی کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شمالی عراق ، ہوائی اڈوں ،سرحدی حدود اور بینکوں بارے مرکزی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ یاد رہے کہ عراق حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی عراق نے ہوائی اڈوں اور سرحدوں کے تعین میں کسی قسم کی من مانی کی تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :