سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ ن کوخیر باد کہہ دیا
تازہ ترین : 1

سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ ن کوخیر باد کہہ دیا

سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ ن کوخیر باد کہہ دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی ۔سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ۔ میر ظفر اللہ خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

اس بعد انکا تعلق پارٹی سے کشیدہ ہو گیا تھا ۔بالآخر انہوں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔یاد رہے کہ میر ظفر اللہ جمالی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے ۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 17:19:17

اپنی رائے کا اظہار کریں