ترکی اور امریکا کے مابین سفارتی بحران دفاعی تعلقات پر اثراندازنہیں ہوگا، جیمزمیٹس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان سفارتی بحران دوطرفہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی بحران فوجی تعاون پر اثر انداز نہیں ہوگا، ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے لہذا اس سلسلے میں دفاعی تعاون ناگزیر ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی میں متعین امریکی فوجی اڈہ پوری آزادی سے کام کر رہا ہے،دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے سے شمالی عراق و شام اور جنوبی ترکی میں جاری کارروائیوں کیلئے فضائی تعاون پر رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :