جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرکیامریکا اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،غلام علی خوشرو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کہا ہے کہ امریکا جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرکے امریکا دنیا میں اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں امریکی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا، ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کا ایک فریق ہے، سوائے امریکا کے اس عمل میں شریک تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ امریکہ نے اس معاہدے سے نکلنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام سے کئے گئے وعدوں پر قائم رہیں اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :