لیگی حکومت کے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں ‘عابد حسین صدیقی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت کے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومت کی خراب کارکردگی سے عوام باخبر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کے بحران نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے پنجاب حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئیں ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنوں کو نوازنے کے لئے بنائیں گئیں۔ ان خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔