پولیس کے پیٹرول فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن،سابق اے آئی جی فدا حسین اور دیگر کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ پولیس کے پیٹرول فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق سابق اے آئی جی فدا حسین ،فیصل بشیر میمن کی مقدمہ ختم کرنے سے متعلق خارج کردی۔ پولیس کے پیٹرول فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق سابق اے آئی جی فدا حسین ،فیصل بشیر میمن کی درخواستوں کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔ فدا شاہ اور فیصل بشیر میمن نے نیب کے الزامات کو جھوٹا اور مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ نیب کی جانب سے دونوں پولیس افسران کے خلاف پندرہ کروڑ سے زائد سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ دونوں پولیس افسران نے گاڑیوں کی مرمت سمیت فیڈنگ چارجز کی مد میں پندرہ کروڑ سے زائد رقم خرد برد کی۔

متعلقہ عنوان :