سندھ ہائی کورٹ نے 6 ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے خلاف واٹربورڈ کو جواب کیلئے مہلت دیدی

ہائیڈرنٹس پر مخصوص افراد کی اجاداری قائم ہے، درخواست،واٹربورڈ کے وکیل نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے 6 ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے خلاف واٹربورڈ کو جواب کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو شہر میں قائم 6 ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے خلاف کراچی واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ہائیڈرنٹس کی نیلامی کو روک رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان ہائیڈرنٹس کو سرکاری تحویل میں رکھا جائے اور ضروری ہو تو شفاف طریقے سے نیلامی کا عمل کیا جائے۔ ہائیڈرنٹس پر مخصوص افراد کی اجاداری قائم ہے۔ واٹر بورڈ کے مطابق نیلامی کا عمل شفاف رکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائیڈرنٹس کی نیلامی سے نہیں روکا۔ نیلامی کے دستاویزات سیشن جج کے پاس جمع کرائے ہیں۔ واٹر بورڈ کے وکیل مسرور شاہ نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ واٹر بورڈ نے درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :