محکمہ جنگلات کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی نیب انکوائری،شرجیل میمن کے وکیل نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر شرجیل میمن کے خلاف محکمہ جنگلات کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی نیب انکوائری میں درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ جنگلات کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی نیب انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن کے وکیل نے ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر واپس لے لی۔ وکیل شرجیل میمن نے کہا کہ ان کے موکل پاکستان سے باہر تھے۔ غیرموجودگی میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ شرجیل میں نے دیگر انکوائریز میں ضمانت لے لی ہے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینیپر خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :