کراچی، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن پیش ہوں، عدالت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سولہ دسمبر 2015 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد اسکولز کو خطرات ہیں۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔سندھ بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی تجاویز کی روشنی میں کیا اقدامات ہوئے عدالت نے 15 نومبر کو چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :