اغوا ء بچوں کی بازیابی میں ناکامی بارے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کے 21 اضلاع سے اغوا یا لاپتہ ہونے والے بچوں میں سے اب بھی 98 بچے بازیاب نہیں کرائے جا سکے ۔ دیگر جرائم کی طرح بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے کیسز میں بھی لاہور ہی سر فہرست ہے جہاں کے 39 بچے نہ جانے اغوا کاروں کے چنگل میں کس حال میں ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیصل آباد سے 10 اور راوالپنڈی سے 7 بچے اغوا یا گمشدہ ہیں۔ اٹک 1 گوجرانوالہ4 اوکاڑہ اور سرگودھا سے دو دو، شیخوپورہ تین، مظفر گڑھ پانچ، ملتان اور بہاولپور دو دو، رحیم یار خان ایک، ٹوبہ ٹیک سنگ تین، ساہیوال پانچ جبکہ ننکانہ صاحب سے بھی 5 بچے لاپتہ ہیں جن کو پولیس ڈھونڈنے میں ناکام ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی عدم توجہ سے کیسز کو ٹریس نہیں کیا جا سکا جبکہ بڑے شہروں میں کچھ وقت گزرنے کے بعد ویسے ہی فائلوں کو ریکارڈ روم کا حصہ بنا دیا جاتا ہے اور کیسز ٹھپ ہو جاتے ہی۔