عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے‘تحسین فواد

عمران خان پورے ملک کی بجائے کے پی کے کی غریب عوام کے حال پر رحم کھائیں‘رکن اسمبلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے،شہباز شریف کی دائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صوبہ ترقی کی منازل تح کررہا ہے،پنجاب کے ہر بڑے شہر میں میٹرو اور سپیڈو بس چلیں گی،عمران خان پورے ملک کی بجائے کے پی کے کی غریب عوام کے حال پر رحم کھائیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کی ناک کے نیچے کرپشن مافیا سر گرم ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کے کی کرپشن کی اپنی الگ ہی داستانیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2013سے قبل جو عوام سے وعدے کیے ان کو من عن پورا کررہے ہیں۔نام نہادسیاسی عناصرانتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیںلیکن وہ ناکام ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔ غیروں کے ایجنڈے پر پاکستان میں انتشار پھیلانے والے یہ نہیں چاہتے کہ عام آدمی آرام دہ سفری سہولتوں سے مستفید ہوں،یہی لوگ عوام کی خوشحالی اور ترقی کا سفرروکنا چاہتے ہیں جنہو ںنے 2014میں اسلام آباد میں دھرنے دئیے اورڈیرے ڈال کر ملک و قوم کے قیمتی 7ماہ ضائع کئے ،2016میں انہی لوگوںنے لاک ڈائون کرکے انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وقت آ گیاہے کہ ان کا پول کھول دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :