چوہدری محمدسرور سے ولید اقبال کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کر پشن اور لوٹ مار کی موجودگی میں ملک میں معاشی استحکام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ‘چوہدری محمد سرور

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ہونیوالی ملاقات کے دوران سیکرٹری اطلاعات اربن لاہور شیخ امتیاز سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست ذاتی نہیں بلکہ قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے اور ہم سب متحد ہو کر عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی ملک کوتباہ کر رہی ہیں اور کر پشن اور لوٹ مار کی موجودگی میں ملک میں معاشی استحکام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر ان سے لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کر نا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کی آواز دبانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گاحکومت اور انکے حواریوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور حکمران جو مر ضی کر لیں وہ تحر یک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے ۔